راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت اسپشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی۔ مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کے ضامن کو نوٹس جاری کردیاہے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔ اُدھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس2 میں ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر کے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
Discussion about this post