پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں رو پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی اور انہیں ناانصافی کر کے سزا دی گئی، انصاف تو ہے ہی نہیں انصاف کے لیے نہیں آئی۔ بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ ان کا کمبل اور دیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں۔ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ ہمارے وکلا سمیت تمام وکلاءصرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب اس عدالت میں نہیں آئیں گی ، یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔
Discussion about this post