بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا گیا ہے، وہ سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، خان صاحب بنی گالا نہیں بیٹھے، وہ جیل میں ہیں وہاں بھی انھیں کٹ اف کردیا گیا ہے، ان کی رسائی پارٹی تک بند کردی گئی ہے ، جب اس طرح کے حالات پیدا کئے جائیں گے تو پیغام کسی نہ کسی کے ذریعے تو بھیجا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد عدلیہ کو حکومت کا ایک ادارہ اور کینگرو کورٹ بنا دیا گیا ہے، بانی نے قوم سے کہا ہے کہ باہر نکلے، کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں۔
Discussion about this post