احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئیی اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں سزا کا فیصلہ سنایا جس کے تحت توشہ خانہ ریفرنس میں دونوں کو چودہ چودہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گرفتاری دینے خود اڈیالہ جیل پہنچیں تو نیب ٹیم پہلے سے ہی جیل میں تھی جس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو جیل میں الگ الگ سیلز میں رکھا جائے گا۔
Discussion about this post