ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے حال ہی میں اپنی سابقہ سوکن سیدہ طوبیٰ انورکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال کو عامر لیاقت نے 2020 میں طوبیٰ انور سے شادی کے بعد طلاق دے دی تھی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی طوبیٰ انور سے دوسری شادی کے بعد ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور ان کے بچوں نے عامر لیاقت سے قطع تعلق کر لیا تھا۔
ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور نے میڈیا انڈسٹری میں غیر متوقع طور پر قدم رکھنے کا دعویٰ کیا، جبکہ عامر لیاقت حسین طوبیٰ سے طلاق کے بعد کہہ چکے ہیں کہ اداکارہ کو انہوں نے میڈیا انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے طوبیٰ انور کے ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر احسان فراموشی اور جھوٹ کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ یہی ہوتا، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سچ بتا دوں؟ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی صارفین طوبیٰ انور کے بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔
Discussion about this post