پنجاب کے 20 نشستوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی غیرمتوقع جیت پر ملک میں ہل چل مچ چکی ہے، ملک کی بڑی جماعتوں نے سر جوڑلیے اور آئندہ لائحہ عمل کے لیے اعلی سطح کا اجلاس کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں کامیابی اور مسلم لیگ نواز نے ناکامی کے بعد اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب کر لیے ہیں جن میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پی ٹی آئی کا کور کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے اسلام آباد میں طلب کیا گیا جہاں انتخابی نتائج کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے مسلم لیگ ن کا اعلی سطح اجلاس آج شام لاہور طلب کیا گیا جہاں اجلاس میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت سینئر رہنما شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم وزیراعظم نے تمام صورتحال پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اتحادیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کل اسلام آباد میں متوقع ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردرای نے بھی پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ آج شام کراچی میں طلب کر لی ہے۔ یہ میٹنگ بلاول ہاؤس میں کراچی میں طلب کی گئی ہے جبکہ ممبران زوم کے ذریعے بھی اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں اکثریت ختم ہو جانے کے بعد حمزہ شہباز کے مستعفی ہونے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پنجاب کی 20 صوبائی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 15 نشستیں حاصل کیں ہیں۔
Chairman Pakistan Peoples Party @BBhuttoZardari has convened an emergency meeting of its Central Executive Committee in Bilawal House Karachi tomorrow Monday at 4 pm. It will be a hybrid meeting with participants attending both in person and via Zoom.
— PPP (@MediaCellPPP) July 17, 2022
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پی پی نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیے
Discussion about this post