وفاقی کابینہ نے مسودے کے منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے دی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 پر صدر سے جلد منظوری کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو وزارتِ قانون نے آرڈیننس وزیرِاعظم اور کابینہ کو بھجوایا تھا۔ آرڈیننس کے مطابق بینچ عوامی اہمیت اور بنیادی انسانی حقوق کو پیش نظر رکھتے ہوئے مقدمات کو دیکھے گا، ہر مقدمے کو اس کی باری پر سنا جائے گا ورنہ وجہ بتائی جائے گی۔ ہر کیس اور اپیل کو ریکارڈ کیا جائے گا اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا۔ تمام ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹ تک عوام کی رسائی ممکن ہوگی۔
Discussion about this post