پیر کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کی حلف برداری ہوئی اور اب ان ارکان کے قلمدان کون کون سے ہوں گے اس بارے میں اعلان کردیا گیا ہے۔۔ محمداورنگزیب کوخزانہ ،خواجہ آصف کودفاع اور دفاعی،دفاعی پیدواراورہوابازی ،اسحاق ڈارکو وزارت خارجہ ،اعظم نذیر کوقانون وانصاف اورانسانی حقوق ،عبدالعلیم خان کو نجکاری اورسرمایہ کاری بورڈ اورمحسن نقوی کو وفاقی وزیرداخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔عطا تارڑ کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات، قیصر شیخ وزارت میری ٹائم افیئرز ، احسن اقبال منصوبہ وترقی ،اویس لغاری ریلوے، ریاض پیرزادہ کو ہاؤسنگ کا وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔ امیرمقام ریاست وسرحدی اموراورقومی ورثہ ،چودھری سالک حسین تارکین وطن اورانسانی وسائل اورراناتنویرحسین کوصنعت و پیداوار کاوفاقی وزیربنادیاگیا ہے۔ احد چیمہ اکنامک افیئرز اور اسٹیبلشمنٹ کے امور،مصدق ملک پٹرولیم اور توانائی کے وفاقی وزیر بن گئے، جام کمال کو وزارت تجارت،خالد مقبول صدیقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہوں گے۔
Discussion about this post