بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ علی مردان خان ڈومکی نے کانگو وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے محکمہ صحت اور محکمہ لائیو اسٹاک کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں ایک ہی دن میں مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔ اتوار کو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ دولت خان، 3 سالہ بچی جمائمہ اور 23 سالہ چمن کے رہائشی میر وائس کو فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا، 37 سالہ دولت خان کی حالت تشویشناک تھی جو بعد میں چل بسی۔ بلوچستان حکومت نے حکم دیا ہے کہ لائیو اسٹاک ہنگامی اقدامات کے تحت ایمرجنسی نافذ کرکے اپنی ٹیمیں متحرک کرے اور مال مویشیوں پر اسپرے اور بچاؤ کے رہنما اصولوں سے متعلق آگاہی دے۔
Discussion about this post