کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی آئی بی کالونی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں عیسیٰ نگری کے قریب روڈ پر گاڑی کو ٹکر مارنے والے ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون کار ڈرائیور کو ضمانت دے دی۔ ایف آئی آر کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب عیسیٰ نگری کے قریب ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر نے ٹریلر ڈرائیور کو ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔ جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔ خاتون کار ڈرائیور نے جوابی کارروائی میں لائسنس یافتہ پستول نکالی اور ہوا میں گولیاں چلا دیں۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور ظفر اقبال اور خاتون ڈرائیور علیشا کو گرفتار کرلیا، اور پی آئی بی کالونی تھانے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 279 (تیز رفتاری سے گاڑی چلانا یا عوامی راستے پر سواری کرنا)، 427 (پچاس روپے کا نقصان پہنچانا)، 337 ایچ 2 (تیز رفتاری یا لاپرواہی سے چوٹ پہنچانے کی سزا) اور 34 (مشترکہ ارادہ) کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ دونوں فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا، کیوں کہ یہ جرم قابل ضمانت ہیں۔ خاتون نے اپنے وکیل کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے اور ذاتی مچلکے پر منظور کرلیا۔
Discussion about this post