ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سیاسی میدان سجا، کسی نے بنایا جشن تو کوئی برہم ہوا ، تو کسی نے اس ڈیجیٹل اکھاڑے کا خوب فائدہ اٹھایا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر جب پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکن آمنے سامنے آئے تو کئی نامور برانڈز اور آن لائن ایپس کی بھی شامت آئی۔
مقبول ترین آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے موقع پر چونکا مارتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیاجس میں لکھا تھا کہ ” کیپٹین آپ کو گھر لے جانے کے لیے تیار ہے”۔
Captain is ready to take you home 👀
— Careem Pakistan (@CareemPAK) July 26, 2022
کریم کے ٹوئٹ کی ٹائمنگ اور موقع کے مناسبت سے صارفین نے اسے سیاسی رنگ دیا تو ایک صارف نے سوال کیا، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی تو بات نہیں کررہے ہیں”؟جس پر کریم نے بس یہی وضاحت دی کہ کیپٹن ، کیپٹن ہوتا ہے۔
کریم کے اس ٹوئٹ پر جہاں پی ٹی آئی سپورٹرز نے اسے مزاح کا رنگ دیا تو وہیں نون لیگ کے حمایتی ناراض دکھائی دیے ٹوئٹ پر اس قدر آگ بگولہ ہوئے کہ کریم کا بائیکاٹ کرڈالا، رات گئے جاری اس مہم میں اب تک ڈھائی ہزار سے زائد ٹوئٹ ہوچکے ہیں۔ جہاں کچھ صارف کریم کو ان انسٹال کررہے ہیں وہی کچھ بنا مطلب کے انسٹال کررہے ہیں۔
PTI supporters coming to download Careem without any reason #BoycottCareem pic.twitter.com/iwNJP23LoD
— h-a-m-m-a-d (@iamhmmad1) July 27, 2022
Life Of PMLN Supporters #Memes #JudicialCoup #ککڑی_تباہ_دے #عمرانی_فتنہ_اور_کتنا #PervaizElahi #عدالتی_آمریت_نامنظور #BoycottCareem #Monsoon2022 pic.twitter.com/pROtqtAaQg
— Sahil (@SahilMasih090) July 27, 2022
No caption needed 😂#PervaizElahi #BoycottCareem#ککڑی_تباہ_دے pic.twitter.com/JdbalX8iQk
— Nabeel Khokhar (@NabeelJkhokhar) July 27, 2022
تو کچھ باشعور صارفین برانڈز کو غیرجانبدار رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ برانڈز کو سیاست سے دور ہی رہنا چاہے، انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیئے کہ ان کے صارف کس سیاسی جماعت کے حمایتی ہے۔
App deleted #BoycottCareem a cooperate entity should never be political. Very unprofessional!
— Ahmer Khan (@akahmer) July 27, 2022
لیکن کریم کی جانب سے یہ ٹوئٹ سیاسی اعتبار سے کیا گیا تھا یا یہ کوئی مارکیٹنگ اسٹیٹرجی تھی؟ یہ اب تک واضح نہ ہوسکا کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فیئرز میں اضافہ ہوا تو کریم کے کسٹمرز کم ہوگئے اور انہیں اپنی فوڈ ڈلیوری سروس بھی بند کرنی پڑی تھی جبکہ دیگر سستی آن لائن ایپس بھی کریم کو کو کڑا مقابلہ دیتی نظر آرہی ہے۔
تاہم اس ٹوئٹ کے بعد یہ بات یقینی ہے کہ پی ٹی آئی سپورٹرز کی حمایت پر کریم کے ریٹنگ اسٹارز کچھ بہتر ضرور ہوئے ہونگے۔
Careem Don’t worry u have gained more customers #BoycottCareem
— Pakistani BTS army 🇵🇰💜 (@Kashaf37618104) July 27, 2022
This unprofessional company with political bias needs a lesson.#BoycottCareem
— Republican (@SieyesPk) July 26, 2022
اسی طرح مشہور برگر آؤٹ لیٹ ہاؤس آف برگرز نے بھی سوشل میڈیا پر جاری سیاسی دنگل کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی سپورٹز کے لیے ڈائن ان سروس میں فلاٹ 40 ٪ ڈسکاؤنٹ دے ڈالا ہے جس سے تحریک انصاف کے حمایتی تو خوش ہوئے ہی وہیں دیگر سیاسی جماعتیں بھی کچھ وقت کے لیے پی ٹی آئی سپورٹر بننے کو تیار ہوگئے۔
بہرحال ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی سے ملک کو کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو مگر اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا فائدہ مقبول ترین برانڈز اور فوڈ آؤٹ لیٹ بھرپور طریقے سے اٹھارہے ہیں۔
Discussion about this post