راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ اس موقع پر سماعت کے دوران وکلائے صفائی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے 10 بجے شروع ہونے والی سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کی گئی۔ معاون وکیل خالد یوسف چوہدری نے 11 بجے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکلا راستے میں ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، تاہم عدالت نے وکلائے صفائی کو گواہان پر جرح کی آخری وارننگ دے دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔ میڈیا نمائندوں کے جیل داخلے سے قبل ہی سماعت ملتوی ہوگئی۔
Discussion about this post