آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ مجوزہ قوانین اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان قوانین کا مقصد سوشل میڈیا کے نقصان کو کم کرنا ہے جو آسٹریلوی بچوں کو پہنچ رہا ہے۔یہ والدین کے لیے ہے جو بچوں کی آن لائن حفاظت کے بارے میں پریشان ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق خواہش کہ آسٹریلوی خاندان اس حوالے سے جان لیں کہ حکومت اُن کے ساتھ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سارے معاملے پر بہت سی تفصیلات پر بحث ہونا باقی ہے۔جن بچوں کو والدین کی اجازت ہو گی ان پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ آسٹریلوی حکومت کے مطابق پابندی کا اطلاق سوشل میڈیا پر پہلے سے موجود نوجوانوں پر نہیں ہو گا۔
Discussion about this post