وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر مریم نواز نے آئی ٹی سٹی کے لیے چین، جنوبی کوریا اور سعودی عرب کی کمپنیوں سے ڈیل فائنل کرنے کی ہدایت کی۔ فیصلہ تو یہ بھی ہوا ہے کہ صوبے بھر میں 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سینٹرز قائم کیے جائیں جبکہ سیالکوٹ میں سٹی آف اسپورٹس قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی جس کے مطابق وہاں اسٹیڈیم بھی بنایا جائے گا۔ مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں پنجاب میں ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کےقیام کے لیے قانون سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اب لاہور میں کلمہ چوک پر سی بی ڈی گرینڈ سینٹرل اسٹیشن قائم ہو گا۔
Discussion about this post