پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کردیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 3 دفعات شامل ہوں گی۔ یاد رہے کہ منگل کو بٹگرام میں چیئر لفٹ ہوا میں معلق ہوگئی تھی جس میں 8 افراد سوار تھے۔کیبل کار کی رسی ٹوٹنے کے بعد 8 افراد پھنس گئے تھے جنہیں کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
Discussion about this post