ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے تمام علاقوں سے چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا ٹاسک سیکشنز آفیسرز کو دے دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومتی اعلان کے بعد کراچی کے تمام علاقوں میں چارجڈ پارکنگ ختم کردی گئی ہے۔ چارجڈ پارکنگ کے خاتمے کے بعد صدر میں پریڈی تھانے کی حدود میں لگنے والے پارکنگ لاٹس ختم کرادیے گئے۔
یاد رہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اُن کے مطابق یہ اقدام عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے اب کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور یہ فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ اُن کے مطابق کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں پر قائم 46 پارکنگ سائٹس پر فیس نہیں لی جائے گی جب کہ 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہےگی۔کے ایم سی کے نام پر غیرقانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Discussion about this post