پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات نےلاہورمیں کارروائی کرتے ہوئے نایاب برفانی چیتےکی کھال برآمد کر کےملزم کو گرفتارکر لیا،معلوم ہوا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں نایاب برفانی چیتے کی قیمت 20 ہزار ڈالر ہے،گرفتارملزم سوشل میڈیا کےذریعےنایاب جانوروں کی کھال فروخت کرنےکا غیرقانونی کاروبار کررہا تھا۔ سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اس کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ سےمتعلق قوانین پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،برفانی چیتے پاکستان میں نسل ختم ہونےکےخطرے سےدوچار جنگلی حیات میں شامل ہیں۔
Discussion about this post