عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ویکسی نیشن کے متعلق غلط اعداد و شمار دیے جاتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ویکسی نیشن سے مکمل طور محروم بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیرو ڈوز بچوں میں ویکسینیشن بڑھانے کی ضرورت ہے، بچوں کی ویکسینیشن بڑھانے پر بہت زور دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی والدین بچوں کی ویکسی نیشن کیوں نہیں کرا رہے اس کے متعلق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کی بڑی پیمانے پر نقل و حرکت ہے، روز افغان شہریوں سے بھری درجنوں بسیں کراچی بس اڈے پر پہنچتی ہیں، بہتر اقدامات سے پاکستان میں ویکسینیشن کی شرح 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
Discussion about this post