پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر 2 کم عمر بہن بھائی ایان اور انابیہ کو ضیا الدین اسکول میں داخل کرادیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں بچوں کے تعلیمی اخراجات ڈاکٹر صیا الدین ٹرسٹ برداشت کرے گا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے انابیہ اور ایان کو اسکول سے لے گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ) سے پر اسرار طور پر لاپتا ہوکر بازیاب ہونے والے 2 کم عمر بہن بھائی کو دوسری خالہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔
دونوں بچے 13 مارچ کو گھر سے رات پونے بارہ کے آس پاس نکلے اور پھر ان کا کوئی اتا پتا نہیں ملا۔ پولیس نے بچوں کی تلاش شروع کی اور بعد میں والدہ شمائلہ نے ان کے ملنے کی تصدیق بھی کی۔ معلوم ہوا ہے کہ 2 نامعلوم افراد بچوں کو حیدری چھوڑ کر چلے گئے تھے، انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی تھی کہ بچوں کو حیدری پر چھوڑ دیا جائے گا، جب والدہ کے بھائی اس مقام پر پہنچے تو بچے وہاں موجود تھے ۔بچوں نے گھر پہنچ کر بتایا کہ وہ خود گھر سے گئے تھے کیونکہ ان کی خالہ ان سے واشروم اور برتن دھلواتی تھیں اور اُن پر تشدد کرتی تھیں۔ بچوں کی والدہ سے شوہر سے 8 سال پہلے علیحدگی ہوچکی ہے۔ والدہ دبئی میں نوکری کرتی ہیں جبکہ دونوں بچے ماموں راشد کے ساتھ ہی رہتے تھے ۔
Discussion about this post