چین کے سال نو کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام کی طرف سے چینی قیادت اور عوام کو مبارکباددیتے ہیں۔ گزشتہ دہائیوں میں سماجی و معاشی میدان میں چین نے بے مثال ترقی کی، چینی صدر کی قیادت میں چین کی ترقی قابل ستائش ہے۔ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں۔ چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔ دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار پر صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دی ہے۔ صدر نے چینی ہم منصب کو خط لکھا ہے جس کے متن کے مطابق صدر زرداری کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کے منتظر ہیں ۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا، ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری ہے۔آصف زرداری نے چینی عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Discussion about this post