امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں چین کے ساتھ تعلقات اور پاناما کینال کے کنٹرول کے حوالے سے سخت بیان دے دیا ہے ۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا اگلے 24 گھنٹوں میں چین کے ساتھ رابطے کی توقع رکھتا ہے۔ اگر کوئی معاہدہ طے نہیں طے پاتاتو امریکہ چین پر مزید ٹیرف عائد کرے گا۔ امریکا پاناما کینال کے معاملے میں چین سے نمٹے گا۔ پاناما کینال زیادہ دیر تک چین کے پاس نہیں رہے گا۔ ٹرمپ کے ان بیان سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ پاناما کینال پر چین کے مبینہ اثر و رسوخ رکھنے کیلئے پرعزم ہے اور اس کے خلاف اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دوسری جانب امریکا کے چینی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین نے ردعمل دے دیا۔ چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔چین نے امریکا سے خام تیل کی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔ چینی وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
Discussion about this post