دورۂ چین کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، چین کی ترقی سے دنیا کو کوئی خطرہ نہیں۔چند دہائیوں میں چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے بہت متاثر کیا، چین کی ترقی دنیا کیلئے مثال ہے۔ صدر کا مزید کہا کہ چین کی ترقی دنیا کیلئے اچھی چیز ہے۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اس لیے مجھے کبھی چین سے خوف محسوس نہیں ہوا، مجھے کسی اور ملک سے خوف ہوسکتا ہے، چین سے نہیں، مجھے پُرامن بات چیت اور ہماری دوستی پر بھروسہ ہے۔
Discussion about this post