چینی وزیراعظم کے طیارے نے پیر کو ساڑھے 12 بجے نور خان ائیربئیس پر لینڈنگ کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ چینی ہم منصب کا استقبال کیا۔ چینی وزیراعظم پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم کے وفد میں وزارت خارجہ اور تجارت، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وزراء اور حکام شامل ہوں گے۔دورے کے دوران سی پیک کے تحت تعاون اور پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات پر جامع بات چیت ہو گی۔ معلوم ہوا ہے کہ چینی وزیراعظم صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کریں گے۔ وہ پارلیمانی رہنماؤں اور پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
Discussion about this post