اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہٰی نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو خط لکھا ہے جس میں اُن کا یہی کہن اہے کہ سوشل میڈیا پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس پر غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے۔ چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا تھا کہ صرف محمد خان جونیجو ایماندار وزیراعظم تھے۔ چیف جسٹس نے تو نواز شریف کے متعلق بھی کوئی ریمارکس نہیں دیے۔ اٹارنی جنرل لکھتے ہیں کہ وہ نیب ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت کے وقت خود عدالت میں موجود تھے۔ چیف جسٹس نے یہ ضرور کہا تھا کہ محمد خان جونیجو ایک اچھے اور آزاد وزیراعظم تھے جن کی حکومت ٹو بی کے تحت ہٹائی گئی۔ اٹارنی جنرل نے وزیرقانون کو لکھا ہے کہ اس ساری صورتحال کو ساتھی پارلیمنٹیرینز کو ضرور بتائیں تاکہ وہ حقیقت جان سکیں۔
Discussion about this post