جشن آزادی کے موقع پر چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کر دی ہے۔ اس سلسلے میں قاضی خاندان نے باقاعدہ طور پر بلوچستان حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ جس کے متن کے مطابق 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر قاضی فیملی نے اپنی زمین قوم کے لیے عطیہ کی ہے۔ عطیہ کی گئی اراضی زیارت میں قائدِاعظم ریذیڈنسی کے ساتھ ہے، اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سینٹر استعمال کے لیے ہوگی، قاضی خاندان کی یہ اراضی 14اگست سے حکومت کے سپرد کی جائے گی۔
Discussion about this post