صدرِ مملکت آصف علی زرداری ہفتے کو 11 بجے نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔ تقریبِ حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر سیکریٹریٹ نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔ یاد رہے کہ 22 اکتوبر 2024ء کو 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تقرری کے لیے نامزد کیا تھا۔
Discussion about this post