سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پہلے دن سوا گھنٹے میں ریکارڈ 24 مقدمات کی سماعت مکمل کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ساڑھے 9 سے پونے 10 بجے تک 15 منٹ میں 30 مقدمات کی سماعت کی۔ انہوں نے 30 میں سے 6 مقدمات مختلف وجوہات پر ساڑھے11 بجے تک ملتوی کر دیے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال نے بینچ نمبر 1 میں سماعت کی۔ ادھر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس آج ہو گا۔ فل کورٹ اجلاس میں تمام دستیاب جج شریک ہوں گے، جس میں اہم انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔ فل کورٹ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی غور کیا جائے گا۔ سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث فل کورٹ اجلاس شریک نہیں ہو سکیں گے۔
Discussion about this post