چیف جسٹس یحیی آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ارکان نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا وہ حلف برداری کا نیا سوٹ بھی نہیں خرید سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، سپریم کورٹ کا ہر جج کیس کو اپنے انداز سے بھیجتا ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہئے لیکن تعمیراتی تنقید ہو۔
Discussion about this post