سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔ گندم کا مسئلہ گزشتہ سال کیوں نہیں ہوا؟ حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرنا چاہتے۔ دسمبر 2023 کے بعد سے حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ ہی امن و امان پر کی تھی، جو ہتھیار چاہیے تھے فروری میں اس کی اپروول ہوئی۔ سندھ کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی، جس میں ڈاکو بھی مارے گئے۔
Discussion about this post