مراد علی شاہ کی ِ صدارت ای گورننس سسٹم سےمتعلق اجلاس ہوا۔ جس میں سیکریٹری آئی ٹی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ای سسٹم تیار کر کے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو منظوری کے لیے پیش کریں گے، مختلف اضلاع کے ڈی سی دفاتر کو ای سسٹم میں شامل کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھر کے ڈی سی آفس کا نظام ڈجیٹل کیا گیا ہے، جس کی کامیابی کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ای گورننس سے کام بہتر اور بروقت ہوگا، اچھی گورننس کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جائے۔
Discussion about this post