وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا جس میں علی امین گنڈاپور اور شاہد خٹک سمیت 300 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ لاہور موٹروے پر تعینات تھے کہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250 سے 300 افراد کا جتھہ آیا۔مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
Discussion about this post