وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے پولیس کو تشدد کا کوئی حق نہیں، پولیس کو شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنانا چاہیے، پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی عمر رسیدہ شخص کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کی ویڈیو خاصی وائرل ہوئی تھی جس پر اب پنجاب حکومت ایکشن میں آئی ہے۔
Discussion about this post