مہمان صدر ابراہیم رئیسی کی آر می چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی جس پاک فوج کے سپہ سالار نے دونوں ممالک کے درمیان موجود سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔ اس اہم ملاقات میں علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوشش کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق ہوا۔ آرمی چیف نے سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔ اس موقع پر مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ صدرڈاکٹر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز اور صوبائی وزراء نے ایرانی صدرکا استقبال کیا۔
Discussion about this post