آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان ایئر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19میں آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، آئین میں آزادی رائے پر واضح قیود کی پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، ہم دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ اسلحے کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑنے کا امکان ہے۔ آرمی چیف نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت قائم رکھیں۔ عسکری قیادت توقع کرتی ہے کہ آپ بہترین جذبے قائم رکھیں گے۔ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں ۔ توقع ہے کہ آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیوں سے مزین زندگی گزاریں گے۔ آپ کا طرز عمل ناصرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ ادارے کے لیے بھی غیر معمولی ہوگا۔
Discussion about this post