اسلام آباد میں ” گرین پاکستان سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ پاکستان بہت سی نعمتوں سے مالا مال ہے۔ ہم باصلاحیت قوم ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اسکی ترقی میں حصہ ڈالیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے بحیثیت ادارہ مکمل جانفشانی اور قلب و روح کے ساتھ اس مرحلہ کی تکمیل کیلئے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلاتے ہیں، خدا کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اُس کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں۔ اُن کے مطابق مسلمانوں کیلئے 2 ہی حالتیں ہیں جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے، مسلمان کے لیے ناامیدی اور مایوسی کفر ہے۔
Discussion about this post