اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا اہتمام ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع ہر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل سیکریٹری سے مسئلہ جموں و کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ آرمی چیف کے مطابق پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن ہو۔ جہاں تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کے لئے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسئلہ جموں و کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے امن دستوں کو پیش آنے والے چیلنجز کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوامِ متحدہ کا کردار قابل تعریف ہے ، اقوامِ متحدہ پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لیے امن مشن کو مزید موثر بنائے۔
Discussion about this post