وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے تحت اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ طیبہ گل کو ہراساں کرکے کس نے کتنا فائدہ اٹھایا اور کس طرح یہ ساری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جس کے بعد اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف شکایت کی تھی، حکومت کی جانب سے شفاف انکوائری کے تحت سب کچھ عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔
طیبہ گل اسکینڈل: حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔
مکمل ویڈیو: https://t.co/yWIoU5uEGj#TayyabaGul #TayyabaGulScandal #JavedIqbal @ImranKhanPTI #MarriyumAurangzeb #InquiryCommission #Taar @Marriyum_A pic.twitter.com/oG7ztU3HwR
— Taar.TV (@taar_tv) July 15, 2022
پی ٹی آئی حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا۔پی ٹی آئی حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتی رہی۔
Discussion about this post