وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر کمٹی بنادی گئی ہےجس کی سربراہی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر ترتیب دی گئی ہے۔ جس میں اسحاق ڈار کے علاوہ وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہیں۔ یہ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ کن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے اور کن میں نہیں۔
اس کمیٹی کے ذمے یہ بھی کام ہوگا کہ یہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی پھر سے جائزہ لے۔ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید اور قاضی منصور دلاور کررہے ہیں جبکہ ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔ یاد رہے کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے یہ مطالبہ داغا ہوا ہے کہ تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے۔
Discussion about this post