مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر مبینہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے ہوچکا ہے۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بی جے پی کو خبردار کیا کہ وہ سیاسی اسکورنگ کے لیے جذبات کا فائدہ اٹھاکر فرقہ وارانہ اختلافات کے بیج نہ بوئے۔ کانگریس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی نے سونیا گاندھی کی سربراہی میں منعقدہ ایک اجلاس میں سیکیورٹی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ کانگریس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پہلگام ایک سخت سیکیورٹی والا علاقہ سمجھا جاتا ہے، جسے 3 سطح پر مبنی حفاظتی انتظامات کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے،یہ ضروری ہے کہ انٹیلی جنس کی ناکامیوں اور سیکیورٹی کی کوتاہیوں کا ایک جامع تجزیہ کیا جائے جس کی وجہ سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس طرح کا حملہ ہوا ، جو براہ راست مرکزی وزارت داخلہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
Discussion about this post