وفاقی وزارت حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس بار حج درخواستوں کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔ مختلف بینک حج درخواستوں کے ساتھ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ طلب کررہے ہیں جو ضروری نہیں، حج پر روانگی سے پہلے سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی ایڈوائزری جاری کریں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے مطابق پاکستان میں داخلے کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہو گی، پاکستان آنے والوں کو بھی کورونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔ سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عالمی ادارۂ صحت کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
Discussion about this post