9مئی جلاؤگھیراؤ کے مقدمات میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید پر انسداد ددہشت گردی عدالت لاہور نے فردِ جرم عائد کردی گئی۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزمان کا جیل ٹرائل کیا جائے اور اگلی سماعت پر گواہان کو پیش کیا جائے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ اور شاد مان پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب 8 فروری کو ملک بھر میں الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ میاں محمود الرشید لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 169 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
Discussion about this post