راولپنڈی کی احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس پر سماعت جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ اس موقع پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طبی معائنے کے بارے میں درخواستیں منظور کرلیں۔ بشریٰ بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ نجی اسپتال سے 2 دن میں کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق یہ ٹیسٹ ڈاکٹرعاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کی نگرانی میں کرایا جائے گا۔ عدالت میں نصب اضافی دیواریں بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔
Discussion about this post