اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی شریک سفر بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ معلوم ہوا ہے کہ اب یہ مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت میں سنا جائے گا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس منتقل کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کو خط لکھا تھا۔ 29 مئی کو مقدمے کی سماعت کے دوران سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔
Discussion about this post