اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 پاؤنڈز کیس بند کرنے سے متعلق نیب کے پرانے فیصلے کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس میں 35 گواہ ہو چکے، آخری گواہ تفتیشی افسر پر جرح جاری ہے ، بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، نیب کے مطابق این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈزز کی رقم ضبط کی، الزام یہ ہے پٹشنر جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے سہولت فراہم کی ، نیب کا کیس ہے پیسے اسٹیٹ بنک میں آنے تھے لیکن سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے، القادر رجسٹرڈ ٹرسٹ ہے، 2019 میں زمین یونیورسٹی کے لئے گفٹ ہوئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کیس ہے یہ رجسٹرڈ تو نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے بدھ تک نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
Discussion about this post