بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے احتساب عدالت سے بریت کی درخواست رد کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرٹ پر بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی، ایسے کوئی شواہد اور مواد نہیں جس کی بنیاد پر سزا سنائی جا سکے، اسی لیے عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ مزید یہ کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس سے بری کیا جائے۔
Discussion about this post