چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی اِن کیمرہ سماعت اٹک جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیر نیازی جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم بھی سماعت میں حاضر رہی۔ سماعت کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی۔ اس سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے عدالتی عملے نے شاہ محمود قریشی کی حاضری لگوا کر انہیں جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے مقدمے کی سماعت کے لیے 10 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Discussion about this post