اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجھوتھہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ ڈی آئی جی پولیس، ڈی ایس پی لیگل ہائیکورٹ ساجد چیمہ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ بتایا گیا کہ ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھہ کا ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ تمام خفیہ اداروں کو خطوط لکھے جا چکے ہیں، اس کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے انتظار پنجھوتھہ راولپنڈی جا رہا ہے، راولپنڈی کے سی سی ٹی وی دیکھنے کے لیے لکھا ہے۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی کہ راولپنڈی پولیس سے پوچھ کر بتائیں۔
Discussion about this post