بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجھوتھہ کی بازیابی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ 24 گھنٹے میں انتظار پنجھوتھہ ریکور ہو جائیں گے، جس پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے امید دلائی ہے تو امید ہی کرسکتے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ 24 گھنٹے پھر اب سے شروع ہوں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل منصور اعوان نے بتایا کہ جی، کل اِسی وقت تک انتظار پنجوتھہ واپس آ جائیں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کی یقین دہانی کے بعد سماعت پیر 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Discussion about this post