پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق مزید شواہد جمع کرا دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوعہ کا نقشہ بھی عدالت میں پیش کر دیا۔ جائے وقوعہ کے نقشے میں 54 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا۔ ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملہ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
Discussion about this post