راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔ اس سلسلے میں ڈی جی امیگریشن کو خط بھجوا دیا گیا۔نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالتی اجازت سے مشروط ہے، ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی اے ٹی سی ایکٹ کی دفعہ 28 اے کے تحت عائد کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں انسپکشن نوٹ بھی اپنے دستخط کے ساتھ وصول کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 25 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ مقدمے میں نامزد 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ 23 اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، ذلفی بخاری، شہباز گل اور دیگر شامل ہیں۔
Discussion about this post